کیپٹن محمد سرور شہید نشانِ حیدر کے 78ویں یوم شہادت کے موقع پر قرآن خوانی اور علماء کرام کا خراج عقیدت

کیپٹن محمد سرور شہید نشانِ حیدر کے 78ویں یوم شہادت کے موقع پر قرآن خوانی اور علماء کرام نے ان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

اسلام آباد۔27جولائی (اے پی پی):کیپٹن محمد سرور شہید نشانِ حیدر کے 78ویں یوم شہادت کے موقع پر قرآن خوانی اور علماء کرام نے ان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیپٹن محمد سرور شہید کی برسی کے موقع پر ملک بھر کی مساجد میں قرآن خوانی اور شہداء پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر علماء کرام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے دفاع میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء پوری قوم کا سرمایہ ہیں، جو لوگ حق اور دفاعِ وطن کے لیے اپنی جان قربان کرتے ہیں، ان کی قربانی قوم کے لیے باعثِ فخر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کو یاد کرنا نئی نسل میں حب الوطنی، اتحاد، ایثار اور قومی ذمہ داری کا شعور بیدار کرنے کا ذریعہ بنتا ہے، ہمیں اپنے قومی ہیروز کی خدمات کو اجاگر کرنا چاہیے تاکہ نوجوان ان کے کردار، عزم اور قربانی سے رہنمائی حاصل کر سکیں، کیپٹن محمد سرور شہید کی لازوال قربانی آج بھی قوم کے لیے حوصلے، وفاداری اور وطن سے محبت کی روشن علامت ہے۔