اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے کل (منگل) کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلپمنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
آئیسکو ، بجلی بندش کا شیڈول جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔27جولائی (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے کل (منگل) کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلپمنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
28 جولائی 2026ء کو راولپنڈی کینٹ سرکل میں صبح 6:00 بجے سے 10:00 بجے تک جرار کیمپ، بھل، جاتھا ہتھیال، بسالی اور کمبیلی صادق فیڈرز، چکوال سرکل میں صبح 6:00 بجے سے 10:00 بجے تک عبداللہ پور، جلال پور، ساغر پور اور سی ڈبلیو او فیڈرز، جی ایس او سرکل میں صبح 08:00 بجے سے شام 05:00 بجے تک 132 کے وی گرڈ سٹیشن روات II کے پاور ٹرانسفارمر T1، صبح 09:00 بجے سے شام 04:00 بجے تک 132 کے وی اے ڈبلیو سی (ایچ ایم سی ٹیکسلا) اور 132 کے وی سنگجانی
-برہان جبکہ صبح 08:00 بجے سے شام 06:00 بجے تک 132 کے وی کہوٹہ سٹی -پلندری، 132 کے وی نیو واہ -باہترموڑ اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔ کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔








