بلوچستان حکومت میں اعلیٰ آفیسران کے تبادلے، سائرہ عطا لسبیلہ کی پہلی خاتون کمشنر تعینات

"بلوچستان حکومت نے اعلیٰ افسران کے تبادلے کرتے ہوئے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی سیکرٹری سائرہ عطاء کو لسبیلہ ڈویژن کی پہلی خاتون کمشنر تعینات کر دیا۔”

کوئٹہ۔ 27 جولائی (اے پی پی):بلوچستان کے اعلیٰ افسران کے تبادلے کردئیے گئے ،ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی سیکرٹری سائرہ عطاء کو لسبیلہ ڈویژن کی پہلی خاتون کمشنر تعینات کردی گئیں۔

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین چیف منسٹرز انسپکشن ٹیم محمد علی کاکڑ (BS-21) کو رپورٹ ٹو ایس اینڈ جی اے ڈی کر دیا گیا ہے، جبکہ سیکرٹری کلائمیٹ چینج اینڈ انوائرمنٹ بشیر احمد بنگلزئی (BS-20) کو محمد علی کاکڑ کی جگہ چیئرمین چیف منسٹرز انسپکشن ٹیم تعینات کیا گیا ہے۔اسی طرح ایس اینڈ جی اے ڈی میں او ایس ڈی نور احمد پیرکانی (BS-20) کو سیکرٹری کلائمیٹ چینج اینڈ انوائرمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ سائرہ عطا (BS-20) کو موجودہ خالی آسامی پر کمشنر لسبیلہ ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ ایس اینڈ جی اے ڈی میں او ایس ڈی شیر شاہ غلزئی (BS-20) کو سائرہ عطا کی جگہ سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ مقرر کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام تبادلے اور تقرریاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی اور آئندہ احکامات تک برقرار رہیں گی۔

مزید خبریں