پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) نے رواں سال بنگلہ دیش میں ہونے والے ایشیا بلائنڈ کرکٹ کپ کے لئے 20 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کردیا ہے جبکہ 15 رکنی حتمی ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
بنگلہ دیش میں ہونے والے ایشیا بلائنڈ کرکٹ کپ کے لئے 20 کھلاڑی شارٹ لسٹ ، 15 رکنی حتمی ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، پی بی سی سی

مزید خبریں
اسلام آباد۔27جولائی (اے پی پی):پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) نے رواں سال بنگلہ دیش میں ہونے والے ایشیا بلائنڈ کرکٹ کپ کے لئے 20 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کردیا ہے جبکہ 15 رکنی حتمی ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے بتایا کہ ایشیا بلائنڈ کرکٹ کپ رواں سال 14 سے 20 نومبر تک بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں ہوگا جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کےلئے کونسل نے مختلف جگہ پر تربیتی کیمپ لگائے تھے جن میں سے باصلاحیت 20 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کردیا گیا ہے جن کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے ان میں بی ون کیٹگری میں ظفر اقبال، محمد شاہزیب ، محمدادریس سلیم، جنید خان، فخر عباس اور حمزہ محبوب، بی ٹو کیٹگری میں بدر منیر، نثار علی، معین اسلم، نعمت اللہ ، بابر علی ، حفظان خان جبکہ بی تھری کیٹگری میں محمد صفدر، مطیع اللہ، طلحہ اقبال، کامران اختر، محمد راشد، اکمل حیات ناصر، نسیم اللہ اور محمد راحیل شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کےلئے حتمی ٹیم کے انتخاب کےلئے تین مختلف کیمپ لگائے جائیں گے جن میں سے باصلاحیت 15 کھلاڑیوں کو منتخب کر کے بنگلہ دیش بھجوائیں گے۔








