ایبٹ آباد،سی ای او واسا کا بند کھو لنک روڈ پر نکاسی آب آپریشن کا جائزہ،حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت

چیف ایگزیکٹو آفیسر واسا ایبٹ آباد انجینئر ریحان یوسف نے بند کھو لنک روڈ پر نالوں کی بحالی اور نکاسی آب کے جاری آپریشن کا دورہ کیا جہاں انہیں صفائی اور بحالی کے کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی

ایبٹ آباد۔ 27 جولائی (اے پی پی):ایبٹ آباد۔ 27 جولائی (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر واسا ایبٹ آباد انجینئر ریحان یوسف نے بند کھو لنک روڈ پر نالوں کی بحالی اور نکاسی آب کے جاری آپریشن کا دورہ کیا جہاں انہیں صفائی اور بحالی کے کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،انہوں نے سینیٹیشن عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ نالے کے اطراف ہر وقت بیری کیڈز نصب رکھے جائیں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے،انہوں نے مقامی دکانداروں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا،اس موقع پر ترجمان واسا عمر سواتی اور ڈپٹی منیجر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ انجینئر محسن شہزاد بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔