پاکستان نے برادر اسلامی ملک سعودی عرب پر کیے گئے ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے اشتعال انگیز حملے پورے خطے میں امن اور استحکام کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
پاکستان کی سعودی عرب پر کئے گئے ڈرون حملوں کی شدید مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔27جولائی (اے پی پی):پاکستان نے برادر اسلامی ملک سعودی عرب پر کیے گئے ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے اشتعال انگیز حملے پورے خطے میں امن اور استحکام کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مملکت کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، امن اور خوشحالی کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان خطے میں دیرپا امن، سلامتی اور استحکام کے قیام کے لیے ہر ممکن تعاون کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی اس مقصد کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے گا۔








