پنجاب میں 12لاکھ رجسٹرڈ افراد کو مریم نواز راشن کارڈ کے ذریعے28 ارب روپے مل گئے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے راشن کارڈ کے ذریعے رجسٹرڈ افراد کو رواں سال مزید43.2 ارب روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔پیر کو وزیراعلی مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔
وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس، راشن کارڈ کے ذریعے مزید43.2 ارب روپے دینے کا اعلان

مزید خبریں
لاہور۔27جولائی (اے پی پی):پنجاب میں 12لاکھ رجسٹرڈ افراد کو مریم نواز راشن کارڈ کے ذریعے28 ارب روپے مل گئے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے راشن کارڈ کے ذریعے رجسٹرڈ افراد کو رواں سال مزید43.2 ارب روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔پیر کو وزیراعلی مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیر محنت منشا اللہ بٹ اور سیکرٹری دانش افضال نے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ ہر مزدور اور کارکن کا مالی تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، راشن کارڈ پراجیکٹ میں کارکنوں کی تعداد مزید بڑھائیں گے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں رجسٹرڈ افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ تعداد 1403063تک پہنچ گئی۔1244130رجسٹرڈ افراد کو مریم نواز راشن کارڈ مل گئے اور4984 کی پرنٹنگ جاری ہے۔رجسٹرڈ افراد صوبہ بھر میں62000 شاپس پر 3ہزار ماہانہ کی اشیا ضروریہ لے رہے ہیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے مالی سال2026-27 کیلئے راشن کارڈ پروگرام کی منظوری دیدی ہے۔ستھرا پنجاب کے ایک لاکھ سے زائد افرادر بھی راشن کارڈ سے مستفید ہو رہے ہیں۔وزیراعلی مریم نواز نے پنجاب میں رجسٹرڈ افراد کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔








