ملک میں پہلی بار دہشت گردی کے خلاف جنگ کا قومی بیانیہ تشکیل دیا جا رہا ہے، وزیر مملکت طلال چوہدری

اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں پہلی بار دہشت گردی کے خلاف جنگ کا قومی بیانیہ تشکیل دیا جا رہا ہے۔ آمروں نے اپنے مقاصد کے لئے بیانیے متعارف کرائے۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں فرحت اﷲ بابر کی طرف سے گزشتہ اجلاس میں اٹھائے گئے عوامی اہمیت کے معاملہ پر وزارت کا ردعمل …

اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں پہلی بار دہشت گردی کے خلاف جنگ کا قومی بیانیہ تشکیل دیا جا رہا ہے۔ آمروں نے اپنے مقاصد کے لئے بیانیے متعارف کرائے۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں فرحت اﷲ بابر کی طرف سے گزشتہ اجلاس میں اٹھائے گئے عوامی اہمیت کے معاملہ پر وزارت کا ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں آمروں نے جو بیانیہ بنایا وہ اپنے اقتدار کو مضبوط کرنے کے لئے بنایا جس سے ان کو تو فائدہ ہوا لیکن ریاست کو فائدہ نہیں ہوا۔ 30 سال سے جو جنگ ہم لڑ رہے ہیں اس کے حوالے سے کوئی پالیسی نہیں بنی تھی۔ داخلی سلامتی کی پہلی پالیسی ہمارے دور میں بنی، دہشت گردی کے خلاف جنگ سے نمٹنے کے لئے قومی بیانیہ تشکیل دیا جا رہا ہے۔ یہ پہلی بار ہو رہا ہے۔ اس سے قبل بھی قومی بیانیہ نہیں تشکیل دیا گیا۔

Leave a Reply