جاپان کی جانب سے دو پاکستانی شہریوں کو پاک۔جاپان تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات سرانجام دینے پر ”2017ءآٹم ڈیکوریشن“ ایوارڈ سے نوازا گیا

جاپان کی جانب سے دو پاکستانی شہریوں کو پاک۔جاپان تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات سرانجام دینے پر ”2017ءآٹم ڈیکوریشن“ ایوارڈ سے نوازا گیا اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) حکومت جاپان نے دو پاکستانی شہریوں کو پاک۔جاپان تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات سرانجام دینے پر ”2017ءآٹم ڈیکوریشن“ ایوارڈ سے نوازا ہے۔ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں لاہور میں جاپان کے اعزازی قونصل جنرل عامر حسین شیرازی …

جاپان کی جانب سے دو پاکستانی شہریوں کو پاک۔جاپان تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات سرانجام دینے پر ”2017ءآٹم ڈیکوریشن“ ایوارڈ سے نوازا گیا

اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) حکومت جاپان نے دو پاکستانی شہریوں کو پاک۔جاپان تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات سرانجام دینے پر ”2017ءآٹم ڈیکوریشن“ ایوارڈ سے نوازا ہے۔ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں لاہور میں جاپان کے اعزازی قونصل جنرل عامر حسین شیرازی اور پاک۔جاپان کلچرل ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی صدر روئیدہ کبیر شامل ہیں۔ انہیں ”آرڈر آف دی رائزنگ سن، گولڈ ریز“ سے نوازا گیا ہے۔ ایوارڈ دینے کی تقریب پاکستان میں جاپان کے سفیر تاکاشی کورائے کی سرکاری رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔ جاپانی سفیر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عامر حسین شیرازی اور روئیدہ کبیر کی مدد کے بغیر دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور کاروباری تبادلوں کی موجودہ سطح پر پہنچنا ممکن نہیں تھا۔ حکومت جاپان نے 3 نومبر 2017ءکو خزاں 2017ءکیلئے غیر ملکی ایوارڈز یافتگاں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔ ایوارڈز یافتگاں نے جاپانی کلچر کے فروغ اور جاپانی شہریوں کی معاونت میں نمایاں کردار ادا کیا جس سے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملا۔

Leave a Reply