قطری وزیراعظم کا کینیڈا کی وزیرخارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی صورتحال اور کشیدگی میں کمی کی کوششوں پر تبادلہ خیال

قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی نے کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے دوطرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

دوحہ۔28جولائی (اے پی پی):قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی نے کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے دوطرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر بھی گفتگو کی۔گفتگو کے دوران خطے کی حالیہ پیش رفت، کشیدگی میں کمی اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے سفارتی کوششوں اور مشترکہ رابطہ کاری کا بھی جائزہ لیا گیا۔شیخ محمد بن عبدالرحمن نے اس بات پر زور دیا کہ تمام فریق مذاکرات اور سفارت کاری کے راستے پر قائم رہیں اور امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر مکمل عمل درآمد کریں، جس میں آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنانا بھی شامل ہے، تاکہ خطے کا امن برقرار رہے، حاصل شدہ پیش رفت محفوظ رہے اور علاقائی استحکام کو فروغ ملے۔انہوں نے کشیدگی میں کمی اور خطے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے جامع معاہدے تک پہنچنے کی تمام کوششوں کے لیے قطر کی مکمل حمایت کا بھی اعادہ کیا۔

مزید خبریں