ریسکیو 1122 ملتان نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 462 ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کرتے ہوئے 450 متاثرین کو ریسکیو سروسز فراہم کیں۔ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق 436 ایمرجنسیز ملتان شہر، 14 شجاع آباد اور 12 جلال پور پیر والا میں پیش آئیں۔اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے میں 91 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، جن میں 86 ملتان، 2 شجاع آباد اور 3 جلال پور پیر …
ریسکیو 1122 ملتان کا گذشتہ 24 گھنٹوں میں 462 ایمرجنسیز پر کامیاب ریسپانس

مزید خبریں
ملتان۔ 28 جولائی (اے پی پی):ریسکیو 1122 ملتان نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 462 ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کرتے ہوئے 450 متاثرین کو ریسکیو سروسز فراہم کیں۔ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق 436 ایمرجنسیز ملتان شہر، 14 شجاع آباد اور 12 جلال پور پیر والا میں پیش آئیں۔اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے میں 91 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، جن میں 86 ملتان، 2 شجاع آباد اور 3 جلال پور پیر والا میں پیش آئے۔
اسی دوران 287 میڈیکل ایمرجنسیز پر بھی ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کی، جن میں 274 ملتان، 10 شجاع آباد اور 3 جلال پور پیر والا شامل ہیں۔مزید برآں 14 فال انسیڈنٹس، 4 فائر ایمرجنسیز، 4 کرائم انسیڈنٹس اور 4 اموات کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔ریسکیو 1122 نے 188 متاثرین کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ 234 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ترجمان کے مطابق ریسکیو ٹیمیں ضلع بھر میں ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت الرٹ اور تیار ہیں۔







