مقامی عدالت نے راولپنڈی پولیس کی موثر تفتیش اور مقدمات کی موثر پیروی کی بنیاد پر دو منشیات سپلائرز کو مجموعی طور پر 18 سال قید اور ایک لاکھ 60 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ سول لائنز پولیس نے نومبر 2025ء میں ملزم آصف خان کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک کلو 460 گرام چرس برآمد کی تھی۔
راولپنڈی :عدالت نے دو منشیات فروشوں کو مجموعی طور پر 18 سال قید، ایک لاکھ 60 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی

مزید خبریں
راولپنڈی۔28جولائی (اے پی پی):مقامی عدالت نے راولپنڈی پولیس کی موثر تفتیش اور مقدمات کی موثر پیروی کی بنیاد پر دو منشیات سپلائرز کو مجموعی طور پر 18 سال قید اور ایک لاکھ 60 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ سول لائنز پولیس نے نومبر 2025ء میں ملزم آصف خان کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک کلو 460 گرام چرس برآمد کی تھی۔
مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر مقامی عدالت نے ملزم آصف خان کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔اسی طرح تھانہ صدر بیرونی پولیس نے مارچ 2026ء میں ملزم اظہر اقبال کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک کلو 370 گرام چرس برآمد کی تھی۔ مقامی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم اظہر اقبال کو بھی 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم دیا۔
دونوں مقدمات میں ٹھوس شواہد اور موثر پیروی کے باعث معزز عدالت نے ملزمان کو قرار واقعی سزائیں سنائیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ منشیات جیسے ناسور کے خاتمے کے لیے راولپنڈی پولیس تمام تر قانونی اور عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے اور معاشرے کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔








