"ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) سرگودھا کی زیرِ صدارت ضلعی کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس میں عطائیت کے خاتمے اور غیر قانونی طبی سرگرمیوں کے خلاف مؤثر اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔”
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) سرگودھا کی زیرِ صدارت ضلعی کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد،عطائیت کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کا جائزہ

مزید خبریں
سرگودھا ۔ 28 جولائی (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) سرگودھاغلام سرور کی زیرِ صدارت ضلعی کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع بھر میں عطائیت کے خاتمے اور غیر قانونی میڈیکل پریکٹس کے خلاف جاری کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) سرگودھاغلام سرور نے کہا کہ عطائیت ایک سنگین سماجی مسئلہ ہے جس کے خاتمے کے لیے تمام متعلقہ محکمے مربوط انداز میں کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے غیر مستند اور غیرقانونی طورپرعلاج کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے اور قانون پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں مجموعی طور پر 50 کیسز پیش کیے گئے جن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ قوانین کے مطابق ضروری فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں سیکرٹری بورڈ، ڈرگ انسپکٹرز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔








