این سی ایچ ڈی سرگودھا کی جانب سے ڈسٹرکٹ جیل شاہ پورصدرمیں تقسیمِ اسناد کی تقریب کا انعقاد

"این سی ایچ ڈی سرگودھا کی جانب سے ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور صدر میں تقسیمِ اسناد کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں شرکاء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تعلیمی و اصلاحی سرگرمیوں کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔”

سرگودھا ۔ 28 جولائی (اے پی پی):نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ ضلع سرگودھا کی طرف سے ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور صدر میں تعلیم بالغاں پروگرام کے حوالہ سے تقسیم اسناد کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں این سی ایچ ڈی ضلع سرگودھا کی طرف سے ڈسٹرکٹ جیل شاہ پورصدرمیں قائم کردہ تعلیم بالغاں کے لٹریسی سنٹرزمیں داخل لرنرز(اسیران)کو کورس مکمل کرنے پر اسناد سے نوازا گیا۔ ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور صدر میں منعقدہ تقریب میں سپرنٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور محمد ابوبکر عبداللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی ضلع سرگودھا مہر عمر دراز جھاوری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن این سی ایچ ڈی ضلع سرگودھا آصف علی تارڑ، ڈپٹی سپرینٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شاہ پورشاہد محمود ، ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شاہ پورطارق محمود ،محمدعلی رضاخان فیلڈ آفیسر این سی ایچ ڈی ضلع سرگودھا ،جیل انتظامیہ ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور صدر، ٹیچرز اور لرنرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر سپرنٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ این سی ایچ ڈی سرگودہا اور ڈسٹرکٹ جیل انتظامیہ نے ناخواندہ اسیران کو بنیادی تعلیم کی فراہمی اور جرائم کے خاتمہ اور انسان کے اندر مثبت تبدیلی کیلئے لٹریسی سنٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا، جرائم کے خاتمہ کیلئے انسان کے اندر مثبت تبدیلی کیلئے معاشرتی مسائل کے حل کیلئے اور ملک وقوم کو تعمیروترقی کی جانب گامزن کرنے کیلئے ہر شہری کو بہتر تعلیمی مواقع فراہم کر کے اسے خواندہ بنانا انتہائی ضروری ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی سرگودھا مہر عمر دراز جھاوری نے اختتامی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ این سی ایچ ڈی سرگودہا سمیت پورے ملک میں لٹریسی ریٹ کی بہتری ‘ بنیادی تعلیم کی فراہمی ‘ پسماندگی کے خاتمہ ‘ سماجی ترقی کیلئے ملکی طے شدہ ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کی معاونت سے گراس روٹ پر کام کرنے والا ملک کا واحد ادارہ ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ جرائم کے خاتمہ کیلئے انسان کے اندر مثبت تبدیلی کیلئے،معاشرتی مسائل کے حل کیلئے اور ملک وقوم کو تعمیروترقی کی جانب گامزن کرنے کیلئے ہر شہری کو بہتر تعلیمی مواقع فراہم کر کے ا سے خواندہ بنانا انتہائی ضروری ہے۔ ان پڑھ اسیران کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے این سی ایچ ڈی سرگودھا اور ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور صدر کی انتظامیہ کی معاونت سے تعلیم بالغاں مراکز کامیابی سے اختتام پذیر ہوئے ۔ تقریب کے اختتام پر لرنرز/ اسیران میں اسناد تقسیم کی گئیں ۔