سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے آذربائیجان کے سفیر خزر فرہادوف کی الوداعی ملاقات،دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے منگل کو آذربائیجان کے سفیر خزر فرہادوف نے پارلیمنٹ ہائوس میں الوداعی ملاقات کی جس میں پاکستان اور آذربائیجان کے برادرانہ تعلقات، دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سپیکر سردار ایاز صادق نے آذربائیجانی سفیر کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہوں نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دوطرفہ تعلقات …

اسلام آباد۔28جولائی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے منگل کو آذربائیجان کے سفیر خزر فرہادوف نے پارلیمنٹ ہائوس میں الوداعی ملاقات کی جس میں پاکستان اور آذربائیجان کے برادرانہ تعلقات، دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سپیکر سردار ایاز صادق نے آذربائیجانی سفیر کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہوں نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا۔

سپیکر نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان برادرانہ تعلقات باہمی احترام اور مشترکہ اقدار پر استوار ہیں، دونوں برادر ممالک کے درمیان عوامی سطح پر روابط سمیت دو طرفہ تعلقات میں اضافہ خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان اہم عالمی و علاقائی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں، دونوں برادر ممالک نے علاقائی و عالمی پارلیمانی فورمز پر ہمیشہ ایک دوسرے کے موقف کی حمایت کی ہے، آذربائیجان میں پاکستانی طلبہ کی بڑھتی ہوئی تعداد دونوں برادر ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے عوامی روابط کی عکاس ہے۔

سپیکر سردار ایاز صادق نے دونوں برادر ممالک کے درمیان پارلیمانی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ آذربائیجانی سفیر نے سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے تعریفی کلمات پر اظہار تشکر کیا اور انہوں نےاپنی مدت سفارت کے دوران ملنے والی عزت اور محبت پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔آذربائیجانی سفیر نے دونوں برادر ممالک کے مابین پارلیمانی روابط کے فروغ کے لیے سپیکر سردار ایاز صادق کی کاوشوں کو سراہا اور دونوں برادر ممالک کے مابین مستقبل میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔