گلیز فارسٹ ڈویژن اور ڈور واٹر شیڈ فارسٹ ڈویژن کے اشتراک سے آرمی فائرنگ رینج ایبٹ آباد میں شجرکاری تقریب

گلیز فارسٹ ڈویژن اور ڈور واٹر شیڈ فارسٹ ڈویژن کے اشتراک سے پاک آرمی کے تعاون سے آرمی فائرنگ رینج ایبٹ آباد میں شجرکاری تقریب کا انعقاد کیا گیا

ایبٹ آباد۔ 28 جولائی (اے پی پی):گلیز فارسٹ ڈویژن اور ڈور واٹر شیڈ فارسٹ ڈویژن کے اشتراک سے پاک آرمی کے تعاون سے آرمی فائرنگ رینج ایبٹ آباد میں شجرکاری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر محکمہ جنگلات کی جانب سے ایس ڈی ایف او ایبٹ آباد اور سی ڈی او گیلیز فارسٹ ڈویژن ایبٹ آباد نے تقریب میں شرکت کی۔ گلیز فارسٹ ڈویژن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تقریب میں مختلف اقسام کے 500 پودے لگائے گئے تاکہ ماحول کو سرسبز و شاداب بنایا جا سکے۔ اس کے علاوہ مون سون سیزن 2026کے دوران مزید شجرکاری کیلئے پاک آرمی کو 10 ہزار پودے بھی فراہم کئے گئے تاکہ ملک بھر میں سبزے کے فروغ اور ماحولیاتی تحفظ کی کاوشوں کو مزید تقویت ملے۔ محکمہ جنگلات اور پاک فوج کی مشترکہ کاوش نہ صرف ماحولیاتی تحفظ بلکہ آنے والی نسلوں کیلئے ایک صحت مند اور سرسبز مستقبل کی ضمانت ہے۔ آیئے ہم سب مل کر سرسبز پاکستان کے اس مشن کا حصہ بنیں اور اپنے اردگرد زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں۔

مزید خبریں