نوشہرہ ،پبی سرکل میں شہدا پولیس کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ریلی نکالی گئی

خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع نوشہرہ میں بھی شہدا پولیس کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ریلی نکالی گئی۔

پشاور۔ 28 جولائی (اے پی پی):خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع نوشہرہ میں بھی شہدا پولیس کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ریلی نکالی گئی۔

ترجمان نوشہرہ پولیس کے مطابق ایس ڈی پی او پبی سرکل مقدم خان کی زیرِ قیادت پبی بازار میں ریلی نکالی گئی جس میں پولیس افسران، علاقہ عمائدین، انجمن تاجران، پریس کلب پبی اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مقررین نے شہدا کی قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او پبی سرکل مقدم خان نے کہا کہ شہدا پولیس خیبر پختونخوا محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ قیامِ امن کا خواب انہی شہدا کی لازوال قربانیوں کا مرہونِ منت ہے۔

مزید خبریں