استنبول ۔ 28 نومبر (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی مخالف کوششوں میں مصروف حلقوں کو ماضی کی طرح ایک بار پھر حزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ ترکی مغربی سامراجیوں کے مقابلے میں ایک پاک دامن ماضی کا حامل ملک ہے۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق " انقرہ کے بہترین" ایوارڈ تقریب سے خطاب میںصدر رجب طیب اردوان کا کہنا …
مغرب کے مقابلے میںترکی صاف ماضی کا حامل ملک ہے، صدر رجب طیب
استنبول ۔ 28 نومبر (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی مخالف کوششوں میں مصروف حلقوں کو ماضی کی طرح ایک بار پھر حزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ ترکی مغربی سامراجیوں کے مقابلے میں ایک پاک دامن ماضی کا حامل ملک ہے۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق ” انقرہ کے بہترین” ایوارڈ تقریب سے خطاب میںصدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ رواں سال کے اختتام تک ترکی کی شرح نمو 7 فیصد کے لگ بھگ ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ ترک معیشت کی شرح نمو پر توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ سن 2005 کے اوائل میں روزگار کے مواقع کو 6 ملین سے 28 ملین تک بڑھا دیا گیا ہے









