تھانہ خرکی مردان پولیس نے منگل کے روز کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے دونوں فریقوں کے 3 ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔
تھانہ خرکی مردان پولیس کی کارروائی ،فائرنگ کرنے والے دونوں فریقوں کے 3 ملزمان گرفتار

مزید خبریں
پشاور۔ 28 جولائی (اے پی پی):تھانہ خرکی مردان پولیس نے منگل کے روز کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے دونوں فریقوں کے 3 ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔
تر جمان مردان پولیس کے مطابق تھانہ خرکی مردان پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خوف و ہراس پھیلانے کی غرض سے ایک دوسرے پر فائرنگ کرنے والے دونوں فریقوں کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں روزی شاہ ولد ہمیش گل، عبید ولد روزی شاہ ساکنان تازہ گرام جبکہ دوسرے فریق سے گوہر ولد مکمل شاہ سکنہ تازہ گرام شامل ہیں۔کارروائی کے دوران دونوں فریقوں کے قبضے سے 3 عدد پستول اور 53 عدد کارتوس برآمد کرکے پولیس تحویل میں لے لیے گئے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔مردان پولیس امن و امان کے قیام اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔








