حافظ آباد،حکومت پنجاب کے اپنا کھیت اپنا روزگار پروگرام کے تحت حافظ آباد میں 22خاندانوں میں زرعی زمین الاٹ کر دی گئی

حافظ آباد۔حکومت پنجاب کے اپنا کھیت اپنا روزگار پروگرام کے تحت حافظ آباد میں 22خاندانوں میں زرعی زمین آلاٹ کر دی گئی۔

حافظ آباد۔ 28 جولائی (اے پی پی):حافظ آباد۔حکومت پنجاب کے اپنا کھیت اپنا روزگار پروگرام کے تحت حافظ آباد میں 22خاندانوں میں زرعی زمین آلاٹ کر دی گئی۔

اس سلسلہ میں ایک پروقار تقریب مقامی ہال میں منعقد ہوئی۔وزیراعلیٰ کی کوارڈنیٹر ایم این اے سائرہ افضل تارڑ،ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری،ایم پی اے میاں شاہد حسین،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری بورڈ آف ریونیو پنجاب ،ایم پی اے عون جہانگیر بھٹی،مسلم لیگ ن کے رہنماء شیخ گلزار احمد نے اراضی کے الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم کیے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو تنویر یاسین،اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد نرجس خاتون جعفری سمیت معززین تقریب میں شریک تھے۔ایم این اے سائرہ افضل تارڑ اورڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ بے زمین افراد میں زرعی اراضی کی الاٹمنٹ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا صوبے کی ترقی،خوشحالی اور سر سبز انقلاب کی جانب انقلابی اقدام ہے اپنا کھیت اپنا روزگار پروگرام بے روزگار افراد کے لیے باعزت روزگاری کی فراہمی کا زریعہ ثابت ہو گا۔انکا کہنا تھا کہ میرٹ اور شفاف طریقہ کے زریعے لوگوں میں اراضی الاٹ کی گئی ہیں انکا کہنا تھا کہ بلا تفریق اور منصفانہ طریقہ کے زریعے دس سالہ لیز پر یہ زرعی زمینیں الاٹ کی گئی جو وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا حقیقی معنوں میں عوامی ترقی،خوشحالی کا ثابت ہو گا۔تقریب میں اراکین پارلیمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے بے زمین افراد میں زمینوں کے الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم کیے،زمینیں حاصل کرنے والے افراد نے حکومت پنجاب کے اپنا کھیت،اپنا روزگار پروگرام کو نہائت خوش آئن قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کے اس اقدام سے انہیں روز گار کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔