امریکا نے ترکیہ کو ایف-35 طیاروں کی فروخت پر اسرائیل کے اعتراضات مسترد کردیئے

امریکا نے ترکیہ کو ایف-35 طیاروں کی فروخت پر اسرائیل کے اعتراضات مسترد کر دیئے ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے ترکیہ کو جدیدایف-35 لڑاکا طیارے فروخت کرنے سے متعلق اعتراضات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے کوئی یہ نہیں بتا سکتا کہ امریکا کو کیا فروخت کرنا چاہیے۔

واشنگٹن ۔28جولائی (اے پی پی):امریکا نے ترکیہ کو ایف-35 طیاروں کی فروخت پر اسرائیل کے اعتراضات مسترد کر دیئے ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے ترکیہ کو جدیدایف-35 لڑاکا طیارے فروخت کرنے سے متعلق اعتراضات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے کوئی یہ نہیں بتا سکتا کہ امریکا کو کیا فروخت کرنا چاہیے۔

ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں نیتن یاہو سے ملاقات سے قبل کہا کہ ترکیہ میرے لیے ایک بہترین اتحادی رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا کے دفاعی سودوں کے فیصلے امریکی حکومت خود کرے گی۔امریکی صدر نے ترکیہ اور اسرائیل کے درمیان اختلافات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ اسرائیل کا بڑا حامی نہیں اور نہ ہی بنجمن نیتن یاہو کا، لیکن وہ میرے لیے ایک بہترین اتحادی رہا ہے۔انہوں نے ترکیہ کو انتہائی طاقتور ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی فوج مضبوط، بڑی اور جدید دفاعی سازوسامان سے لیس ہے۔

امریکی صدر نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو اپنادوست قرار دیتے ہوئے ان کی قیادت کی تعریف بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں رجب طیب اردوان نے شام کے معاملے میں اچھا کردار ادا کیا ہے۔ وہ میرے دوست ہیں اور ترکیہ میرے لیے ایک بہترین اتحادی رہا ہے۔ واضح رہے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے ترکیہ کو ایف-35 طیارے یا ان کے انجن فراہم کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں ترکیہ کو ایف-35 طیارے یا ان کے انجن نہیں دیئے جانے چاہییں۔

 

مزید خبریں