اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جناب جسٹس جاوید اقبال نے نیشنل ٹیسٹنگ سروس (این ٹی ایس) کے خلاف متعدد بار امتحانی پرچہ جات آﺅٹ ہونے ، مبینہ طورپر بد عنوانی اور طلباءکے مادات کا تحفظ نہ کرنے پر ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی کو انکوائری کو حکم دیاتھا اور چیئرمین نیب کی ہدایت پر انکوائری شروع کی گئی جس کی ابتدائی رپورٹ فوری …
چیئرمین نیب نے این ٹی ایس کے خلاف انکوائری کی ابتدائی رپورٹ طلب کرلی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جناب جسٹس جاوید اقبال نے نیشنل ٹیسٹنگ سروس (این ٹی ایس) کے خلاف متعدد بار امتحانی پرچہ جات آﺅٹ ہونے ، مبینہ طورپر بد عنوانی اور طلباءکے مادات کا تحفظ نہ کرنے پر ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی کو انکوائری کو حکم دیاتھا اور چیئرمین نیب کی ہدایت پر انکوائری شروع کی گئی جس کی ابتدائی رپورٹ فوری طور پر ڈائریکٹر جرنل نیب راولپنڈی سے طلب کرلی ہے کیونکہ نیب کو این ٹی ایس کے خلاف متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں جن کو یکجا کرکے انکوائری کاحکم دیا گیا تھا۔ نیب اس بات کا بھی جائزہ لے گا کہ سرکاری وفاقی اور صوبائی پبلک سروس ہونے کے باوجود این ٹی ایس کو طلبائ/طالبات کے مختلف امتحانات لینے کی اجازت کس نے دی اور این ٹی ایس کے متعلق رپورٹس کے مطابق یہ ادارہ مبینہ طور پر طلباءو طالبات کے مفادات کے تحفظ اور ان کی محنت کے ضیاع کے علاوہ میرٹ اور شفافیت اپنے امتحانی نظام میں کیوں یقینی اور فول پروف نہ بنا سکی جس کی وجہ سے ذہین اور قابل طلباءو طالبات کا مستقبل داﺅ پر لگ گیا بلکہ ان کی رقوم کا ضیاع بھی ہوا اور چند لوگوں نے غریب عوام کے لاکھوں روپے لوٹ لئے جن کا کوئی اخلاقی اور قانونی جواز نہیں تھا۔








