چیئرمین نیب سے وکلاءرہنماﺅں کے وفد کی ملاقات،ادارہ کی ملازمتوں میں بلوچستان کے کوٹہ کو مد نظر رکھنے کا مطالبہ

اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی)قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے ایک وفد سے ملاقات کی جس میں حاجی عطاءاللہ لانگو ، نائب صدر بلوچستان بار کونسل منیر احمد کاکڑ ، ممبر جوڈیشل کمیشن پاکستان سلیم لاشاری، ممبر بلوچستان بار ایسوسی ایشن کمال خان کاکڑ، صدر کوئٹہ بار کونسل اور نصر اللہ ترین سابق جنرل سیکرٹری بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن شامل تھے۔ وفد …

اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی)قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے ایک وفد سے ملاقات کی جس میں حاجی عطاءاللہ لانگو ، نائب صدر بلوچستان بار کونسل منیر احمد کاکڑ ، ممبر جوڈیشل کمیشن پاکستان سلیم لاشاری، ممبر بلوچستان بار ایسوسی ایشن کمال خان کاکڑ، صدر کوئٹہ بار کونسل اور نصر اللہ ترین سابق جنرل سیکرٹری بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن شامل تھے۔ وفد نے جسٹس جاوید اقبال کو قومی احتساب بیورو کا چیئرمین متفقہ طورپر تعینات ہونے پر مبارکباد اور ان کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کااظہار کیا ۔ وفد نے قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جناب جسٹس جاوید اقبال کو اپنے چند مطالبات پیش کئے جن میں اہم ترین مطالبہ نیب کی ملازمتوں میں بلوچستان کے کوٹہ کو مبینہ طورپر مد نظر نہیں رکھا جاتا جس کی وجہ سے ملازمتین دیگر صوبہ جات کو دی گئیں جن کا کوئی قانونی جواز نہیں تھا۔ مزید برآںنیب کی پراسیکیوشن برانچ میں بھی بلوچستان کے وکلاءکو مد نظر نہیں رکھا اور بلوچستان نیب میں وکلاءکی تقرری کو نظر انداز کیا گیا۔ وفد نے چیئرمین نیب کی توجہ اس امر کی جانب مبذول کرائی کہ بلوچستان میں معمولی رقومات کے خورد برد کے ریفرنس نیب عدالتوں میں کئی سال سے زیر التواءہیں جس سے لوگوں میں پریشانی پائی جاتی ہے۔

Leave a Reply