یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں 25 نئی مقامات شامل

یونیسکو نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی کوریا کے شہربوسان میں جاری عالمی ورثہ کمیٹی کے 48ویں اجلاس کے دوران 25 نئی جائیدادوں اور مقامات کو عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔

پیرس ۔29جولائی (اے پی پی):یونیسکو نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی کوریا کے شہربوسان میں جاری عالمی ورثہ کمیٹی کے 48ویں اجلاس کے دوران 25 نئی جائیدادوں اور مقامات کو عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔

شنہوا کےمطابق یونیسکو نے بتایا کہ نئی شامل کی گئی 25 مقامات میں 19 ثقافتی، 5 قدرتی اور ایک مشترکہ (ثقافتی و قدرتی) مقام شامل ہے۔ اس اضافے کے بعد عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل مقامات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1,273ہو گئی ہے۔اس اجلاس کے دوران تین مقامات کو ہنگامی طریقہ کار کے تحت فہرست میں شامل کیا گیا، جن میں جنوبی سوڈان کابوما-بادینگیلو ہجرتی منظرنامہ، لبنان کے ماؤنٹ عامل قلعے اور فلسطین کا تاریخی مقام سیبسٹیا شامل ہیں۔ ان تینوں مقامات کو رواں سال خطرے سے دوچار عالمی ورثے کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا ہے۔یونیسکو کا کہنا ہے کہ ایک ہی اجلاس میں تین مقامات کو ہنگامی بنیادوں پر عالمی ورثہ قرار دینا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ تنازعات اور عدم استحکام سے متاثرہ علاقوں میں تاریخی ورثہ بڑھتے ہوئے خطرات سے دوچار ہے، جبکہ عالمی برادری ان کے تحفظ کے لیے بروقت اقدامات کرنا چاہتی ہے۔

مزید خبریں