آئی سی سی پلیئر رینکنگ ،جسٹن گریوز میچ کا بہترین کھلاڑی قرار

"آئی سی سی کی تازہ ترین پلیئر رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فاسٹ بولرز کو نمایاں ترقی حاصل ہوئی ہے۔”

لاہور۔29جولائی (اے پی پی):آئی سی سی کی تازہ ترین پلیئر رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے فاسٹ بولرز کو نمایاں ترقی حاصل ہوئی ہے۔

ویسٹ انڈیز کے جسٹن گریوز، جنہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا،سات وکٹیں حاصل کرنے کے بعد 21 درجے ترقی پا کر اپنے کیریئر کی بہترین48 ویں پوزیشن پر پہنچ گئےجبکہ آل رائونڈرز کی فہرست میں بھی آٹھ درجے بہتری کے ساتھ نویں نمبر پر آ گئے۔انکے ساتھی جیڈن سیلز نے دوسری اننگز میں پانچ وکٹیں لینے کے بعد پانچ درجے ترقی کرتے ہوئے24 ویں پوزیشن حاصل کر لی۔پاکستان کے تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عباس نے میچ میں مجموعی طور پر آٹھ وکٹیں حاصل کرنے کے بعد نو درجے ترقی کرتے ہوئے17ویں پوزیشن حاصل کر لی اور 2021 کے بعد پہلی مرتبہ ٹاپ20 ٹیسٹ بولرز میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔بیٹنگ رینکنگ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم دوسری اننگز میں ناقابل شکست58 رنز کی بدولت چار درجے ترقی کر کے 15ویں نمبر پر پہنچ گئےجبکہ شان مسعود کی پہلی اننگز میں109 رنز کی شاندار سنچری نے انہیں آٹھ درجے ترقی دلا کر 36ویں پوزیشن پر پہنچا دیا۔ ویسٹ انڈیز کے شائی ہوپ92 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد 51 ویں سے 39 ویں نمبر پر آ گئے جبکہ کیوم ہوج بھی سات درجے ترقی کیساتھ 60 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ایک روزہ کرکٹ کی بیٹنگ رینکنگ میں بھارتی کپتان شبمن گل نے نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک بار پھر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔مچل ویسٹ انڈیز کیخلاف آخری ون ڈے میچ کولہے کی معمولی انجری کے باعث نہیں کھیل سکے تھے۔نیوزی لینڈ کے ول ینگ اور ٹام لیتھم جبکہ ویسٹ انڈیز کے شیرفین ردرفورڈ نے بھی بیٹنگ رینکنگ میں نمایاں بہتری حاصل کی۔بولنگ رینکنگ میں نمیبیا کے برنارڈ شولٹز نیدرلینڈز اور نیپال کیخلاف عمدہ بولنگ کے بعد پانچ درجے ترقی کر کے ساتویں نمبر پر پہنچ گئے۔ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رینکنگ میں بھارت کے نوجوان بلے باز ویبھو سوریہ ونشی نے زمبابوے کیخلاف سیریز میں شاندار کارکردگی کے بعد 230 درجے ترقی کرتے ہوئے48 ویں پوزیشن حاصل کر لی۔انہوں نے تین اننگز میں151 رنز اسکور کیے جن میں19 گیندوں پر نصف سنچری اور 49 گیندوں پر81 رنز کی اننگز شامل تھی۔ بھارت کے تلک ورما دو درجے ترقی کیساتھ چھٹے اور شریاس آئیر سات درجے بہتری کے بعد 24 ویں نمبر پر پہنچ گئے،جبکہ بولنگ رینکنگ میں زمبابوے کے بلیسنگ مزارابانی اور بھارت کے روی بشنوئی نے بھی نمایاں ترقی حاصل کی۔

مزید خبریں