"صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ضلع ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔”
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی ضلع ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔30جولائی (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ضلع ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطنِ عزیز سے بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا، انہوں نے ڈی ایس پی دیار خان سمیت پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
جمعرات کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدرِ مملکت نے کہا کہ پولیس کے بہادر افسران اور جوانوں کی قربانیاں قوم کا سرمایہ ہیں، وطنِ عزیز کے امن کے لئے جانوں کا نذرانہ دینے والے شہداء ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ صدرِ مملکت نے شہداء کے درجات کی بلندی، اہلِخانہ کے لئے صبرِ جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے پر خیبر پختونخوا پولیس کو خراجِ تحسین کیا۔








