"چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں سکھ نہر کے قریب مکان کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔”
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا لاہور میں مکان کی چھت گرنے کے المناک واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔30جولائی (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے لاہور کے علاقے باغبانپورہ، سکھ نہر کے قریب مکان کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،
انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔جمعرات کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ایسے افسوسناک واقعات پوری قوم کے لئے باعثِ رنج و الم ہیں۔ انہوں نے متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ مستقبل میں اس نوعیت کے حادثات کی روک تھام کے لئے مؤثر، جامع اور دیرپا پالیسی مرتب کی جائے، تعمیراتی ضوابط پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور حفاظتی اقدامات کو مزید مضبوط کیا جائے تاکہ مستقبل میں جانی و مالی نقصانات سے محفوظ رہا جا سکے۔سید یوسف رضا گیلانی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب عطاء فرمائے اور سوگوار خاندانوں کو یہ صدمہ صبر اور حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔چیئرمین سینیٹ نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لئے بھی دعا کی اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔








