وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن اورنگزیب خان کھچی سے چیئرمین ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر کی ملاقات

"وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی سے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے ملاقات کی، جس میں قومی زبانوں کے فروغ، ثقافتی ورثے کے تحفظ، تعلیمی و تحقیقی تعاون اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ثقافتی و لسانی اداروں سے روابط مضبوط بنانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔”

اسلام آباد۔30جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن اورنگزیب خان کھچی سے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نےملاقات کی جس میں قومی زبانوں کے فروغ، ثقافتی ورثے کے تحفظ، تعلیمی و تحقیقی تعاون اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ثقافتی و لسانی اداروں کے ساتھ روابط کو مزید مضبوط بنانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جمعرات کو ہونے والی ملاقات میں قومی زبانوں کے فروغ کے ادارے (نیشنل لینگویج پروموشن ڈیپارٹمنٹ) کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران پاکستان کے ثقافتی اور لسانی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے باہمی تعاون کو وسعت دینے، قومی زبانوں کے تحفظ اور ترویج کے لیے مشترکہ اقدامات، نیز تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کو مزید موثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ فریقین نے اس امر پر زور دیا کہ ملک کی جامعات اور قومی ثقافتی و لسانی اداروں کے درمیان مضبوط روابط قائم کرکے تحقیق، علمی تبادلوں اور قومی شناخت کے فروغ کے لیے مشترکہ منصوبوں کو آگے بڑھایا جائے۔اس موقع پر اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا کہ پاکستان کے ثقافتی اور لسانی سرمائے کے تحفظ، فروغ اور نئی نسل تک اس کی موثر منتقلی کے لیے باہمی تعاون کو مزید مستحکم بنایا جائے گا۔

مزید خبریں