"نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت بین الوزارتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں دوست ممالک کے طلبہ کے لیے پاکستان کے بین الاقوامی تعلیمی تعاون اور اسکالرشپ پروگرامز کا جائزہ لیا گیا۔”
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت بین الوزارتی اجلاس،دوست ممالک کے طلبہ کیلئے پاکستان کے بین الاقوامی تعلیمی تعاون اور سکالرشپ پروگرامز کا جائزہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔30جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت بین الوزارتی اجلاس منعقد ہوا جس میں دوست ممالک کے طلبہ کے لئے پاکستان کے بین الاقوامی تعلیمی تعاون اور سکالرشپ پروگرامز کا جائزہ لیا گیا۔
جمعرات کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی سیکرٹری تعلیم نے اجلاس کو مختلف ممالک کے طلبہ کو فراہم کی جانے والی سکالرشپس کے حوالے سے بریفنگ دی۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے وزارتِ تعلیم کی کاوشوں کو سراہا اور تعلیمی روابط و تعاون کے فروغ میں ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے وزارت اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ دوست ممالک کے ساتھ تعلیمی تعاون کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے اور تعلیمی تبادلوں اور سکالرشپ کے مواقع کے ذریعے عوامی سطح پر روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لئے نئے راستے تلاش کئے جائیں۔ اجلاس میں وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری تعلیم، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن اور متعلقہ اداروں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔








