وزیراعلی مریم نواز کا باغبانپورہ میں چھت گرنے کے واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

"وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں چھت گرنے کے المناک واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔”

لاہور۔30جولائی (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں چھت گرنے کے المناک واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی جبکہ جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلی کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر لاہور اور دیگر انتظامی افسران فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور کئی گھنٹوں تک امدادی کارروائیوں کی نگرانی کرتے رہے۔ وزیراعلی نے ریسکیو آپریشن کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ حاصل اور امدادی سرگرمیوں کی خود مانیٹرنگ کی۔وزیراعلی کی ہدایت پر سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کی تجہیز و تکفین کے انتظامات بھی کیے گئے، جبکہ احتیاطی تدابیر کے تحت متاثرہ علاقے کو سیل کرکے ملحقہ گھروں کو خالی کرا لیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق آپریشن میں 70 ریسکیورز نے جدید آلات اور امدادی گاڑیوں کے ساتھ حصہ لیا۔ سول ڈیفنس کے رضاکار، محکمہ صحت کی ٹیمیں اور ستھرا پنجاب کا عملہ بھی امدادی سرگرمیوں میں شریک رہا۔

مزید خبریں