"وفاقی وزیر امورِ کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے سورنج کوئلہ کان حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے رابطہ کیا اور پھنسے ہوئے کان کنوں کی بحفاظت بازیابی کے لیے ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی استدعا کی۔”
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا سورنج کوئلہ کان حادثہ پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔30جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نےسورنج کوئلہ کان حادثہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے رابطہ کرکے پھنسے ہوئے کان کنوں کی بحفاظت بازیابی کے لئے ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی استدعا کی ہے۔
یہاں جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور گورنر بلوچستان نے وفاقی وزیر کو ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا کر کان کنوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے سورنج کوئلہ کان حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہارکرتے ہوئے متاثرہ کان کنوں اور ان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔انجینئر امیر مقام نےمتعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ امدادی کارروائیوں کی مسلسل نگرانی یقینی بنائی جائے اور ریسکیو ٹیموں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سورنج گیس دھماکے کے باعث 20 سے 25 کان کنوں کے کان میں پھنسنے کی اطلاعات ہیں اور ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری ہے،کان کنوں کی محفوظ بازیابی کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں۔








