نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔30جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔
جمعرات کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے بحیرۂ احمر اور باب المندب میں حالیہ پیشرفت پر بھی گفتگو کی۔دونوں رہنمائوں نے فلسطین بالخصوص مشرقی یروشلم کی سنگین صورتحال پر غور کے لئے عرب اور اسلامی ممالک کا اجلاس بلانے کی اردن کی تجویز کا خیرمقدم کیا جبکہ قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔








