"گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے چیئرمین خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن اور سابق صوبائی وزیر عاقل شاہ نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی، جس میں کھیلوں کے فروغ اور متعلقہ امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔”
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے چیئرمین خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن اور سابق صوبائی وزیر عاقل شاہ کی ملاقات

مزید خبریں
پشاور۔ 30 جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعرات کو چیئرمین خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن اور سابق صوبائی وزیر عاقل شاہ نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔
گورنر ہاؤس پشاور تر جمان کے مطابق ملاقات میں کھیلوں کے فروغ، صوبے میں سپورٹس انفراسٹرکچر اور ساؤتھ ایشین گیمز 2027 کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر عاقل شاہ نے کہا کہ ساؤتھ ایشین گیمز 2027 کے لیے خیبرپختونخوا کو نظر انداز کرنے پر اپنی تشویش سے گورنر کو آگاہ کیا۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اس اقدام کو انتہائی افسوسناک قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ پشاور سپورٹس کمپلیکس بین الاقوامی معیار کی بہترین سہولیات کا حامل ہے اور اس میں گیمز کے مختلف مقابلوں کی کامیاب میزبانی کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف خیبرپختونخوا دہشت گردی کے چیلنجز سے نبرد آزما ہے، جبکہ دوسری جانب پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے صوبہ کو نظر انداز کرنا صوبے کے مثبت تشخص اور کھیلوں کے فروغ کے لیے نقصان دہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلے پشاور میں منعقد ہوں تو اس سے نہ صرف صوبے کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا بلکہ دنیا کو یہ مثبت پیغام بھی ملے گا کہ خیبرپختونخوا امن، کھیلوں اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کا مرکز ہے۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پر کہا کہ صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے خیبرپختونخوا چیمپئن لیگ کے حوالے سے جاری اقدامات سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو مزید وسعت دینے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔








