صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا بلوچستان کے ضلع خضدار میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی کارروائی کو بروقت ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

"صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی کارروائی کو بروقت ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔”

اسلام آباد۔30جولائی (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی کارروائی کو بروقت ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ خضدار میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی بارود سے بھری دو گاڑیوں کو تباہ کرنا سکیورٹی فورسز کی اعلیٰ پیشہ وارانہ صلاحیت کا مظہر ہے۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے پر قوم کو اپنی بہادر سکیورٹی فورسز پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کی مکمل بیخ کنی تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

مزید خبریں