لاہور میں مقیم کشمیری مہاجرین حلقہ ایل اے-34 جموں-I کے لیے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔ اس مقصد کے لیے شہر میں15 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ لاہور میں5 ہزار965 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے، جن میں3 ہزار 175 مرد اور2 ہزار790 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر کے جنرل انتخابات کے لیے لاہور میں پولنگ کل ہوگی

مزید خبریں
لاہور۔1اگست (اے پی پی):لاہور میں مقیم کشمیری مہاجرین حلقہ ایل اے-34 جموں-I کے لیے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔ اس مقصد کے لیے شہر میں15 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ لاہور میں5 ہزار965 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے، جن میں3 ہزار 175 مرد اور2 ہزار790 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔
ووٹنگ کے عمل کو سہل بنانے کے لیے مجموعی طور پر30 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں، جن میں15 مرد ووٹرز اور15 خواتین ووٹرز کے لیے مختص ہیں۔ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔ الیکشن حکام نے ووٹرز سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ اوقات میں اپنے پولنگ اسٹیشن پہنچ کر اپنا جمہوری حق استعمال کریں۔







