آزاد جموں وکشمیر میں دوسرے مرحلے کےمظفرآباد ڈویژن میں انتخابات کی پولنگ کل2 اگست کو ہوگی۔مظفرآباد ڈویژن کے عام انتخابی حلقوں کے ساتھ مہاجرین کی 12 نشستوں پر بھی کل پولنگ ہوگی۔کالعدم ایکشن کمیٹی کے کورممبرراجہ سعید امجد نے مظفرآباد ڈویژن کے عوام سے الیکشن مہم میں بھرپور حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔
آزادجموں وکشمیر میں انتخابات 2026کا مرحلہ وارانعقاد کامیابی سے جاری

مزید خبریں
مظفر آباد /اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):آزاد جموں وکشمیر میں دوسرے مرحلے کےمظفرآباد ڈویژن میں انتخابات کی پولنگ کل2 اگست کو ہوگی۔مظفرآباد ڈویژن کے عام انتخابی حلقوں کے ساتھ مہاجرین کی 12 نشستوں پر بھی کل پولنگ ہوگی۔کالعدم ایکشن کمیٹی کے کورممبرراجہ سعید امجد نے مظفرآباد ڈویژن کے عوام سے الیکشن مہم میں بھرپور حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔
کالعدم ایکشن کمیٹی کے کورممبرراجہ سعید امجد کا اپنے ویڈیوپیغام میں کہنا تھا کہ ’’مظفرآباد ڈویژن کے عوام سےمخاطب ہوں کہ وہ 2اگست کو پولنگ میں بھرپور حصہ لے کرجمہوری عمل کاحصہ بنیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ میرپورڈویژن کی طرح مظفرآباد ڈویژن کے عوام بھی اپنے نمائندوں کو ووٹ دے کر منتخب کریں۔آزادجموں وکشمیرکے انتخابات کے پہلے مرحلے میں عوام کی بھرپور شرکت اس بات کاعکاس ہےکہ باشعورکشمیری جمہوری عمل پر یقین رکھتے ہیں۔







