ڈپٹی کمشنر ہری پور کا انتظامی افسران، محکمہ مال کے اہلکاروں اورضلعی انتظامیہ کے مختلف دفاتر کے ملازمین کے ساتھ دربار

"ڈپٹی کمشنر ہری پور اصلاح الدین نے تمام انتظامی افسران، محکمہ مال کے اہلکاروں، ڈپٹی کمشنر آفس کے عملے اور ضلعی انتظامیہ کے مختلف دفاتر کے ملازمین کے ساتھ دربار کا انعقاد کیا۔”

ہری پور۔ 4 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ہری پور اصلاح الدین نے تمام انتظامی افسران، محکمہ مال کے اہلکاروں، ڈپٹی کمشنر آفس کے عملہ اور ضلعی انتظامیہ کے مختلف دفاتر کے ملازمین کے ساتھ دربار کا انعقاد کیا۔

ترجمان ڈپٹی کمشنر کے مطابق اس موقع پر دفتری امور، سروس ڈلیوری میں بہتری، عوام کو بروقت ریلیف کی فراہمی اور سرکاری خدمات کے معیار کو مزید موثر بنانے کے حوالہ سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ دیانتداری، امانت داری، احساسِ ذمہ داری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں، شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور بروقت، شفاف اور خوش اخلاقی کے ساتھ بہترین سرکاری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

مزید خبریں