وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور جرائم کے خلاف جنگ میں پولیس کا کردار قابلِ تحسین ہے، شہداء کے خاندانوں کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
دہشت گردی اور جرائم کے خلاف جنگ میں پولیس کا کردار قابلِ تحسین ہے، شزہ فاطمہ خواجہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔4اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور جرائم کے خلاف جنگ میں پولیس کا کردار قابلِ تحسین ہے، شہداء کے خاندانوں کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
منگل کو یومِ شہدائے پولیس پر انہوں نے شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ شہداءِ پولیس نے وطنِ عزیز کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں، دہشت گردی اور جرائم کے خلاف جنگ میں پولیس کا کردار قابلِ تحسین ہے۔ پولیس کے جانبازوں نے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ شہداء کی بے لوث قربانیوں سے شہریوں کا جان و مال محفوظ ہوا، پوری قوم اپنے ان غیور بیٹوں اور بیٹیوں کو سلام پیش کرتی ہے، شہداء کے خاندانوں کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ پولیس فورس کو جدید وسائل اور بہترین پیشہ وارانہ تربیت سے آراستہ کریں گے، آئیے مل کر ایک پُرامن، محفوظ اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کا عزم کریں۔








