لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف، پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری (کل )بدھ کو "یومِ استحصالِ کشمیر” منائیں گے تاکہ 5 اگست 2019 کو بھارتی حکومت کی جانب سے کئے گئے غیر قانونی و غیر آئینی اقدامات کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا جا سکے
لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف، پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری 5 اگست کو "یومِ استحصالِ کشمیر” منائیں گے
اسلام آباد۔4اگست (اے پی پی):لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف، پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری (کل )بدھ کو "یومِ استحصالِ کشمیر” منائیں گے تاکہ 5 اگست 2019 کو بھارتی حکومت کی جانب سے کئے گئے غیر قانونی و غیر آئینی اقدامات کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا جا سکے۔5 اگست 2019 کو نریندر مودی کی بھارتی حکومت نے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آئین کی دفعہ 370 اور 35A کو منسوخ کر کے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی۔
کل جماعتی حریت کانفرنس (اے پی ایچ سی ) نے کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کل "یومِ سیاہ” منائیں اور عالمی برادری کو بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف واضح پیغام دیں۔حریت رہنماؤ ں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سات سالوں کا فوجی محاصرہ اور بھارتی مظالم خطے کی شناخت مٹانے کی کوشش ہیں لیکن کشمیری عوام اپنے حقِ خودارادیت کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔









