موجودہ صوبائی حکومت نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے وژن پر مؤثر انداز میں عمل پیرا ہے، پرنسپل ووکیشنل ٹریننگ سینٹر گوادر

پرنسپل ووکیشنل ٹریننگ سینٹر گوادرعبدالصمد شاہی نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے وژن پر مؤثر انداز میں عمل پیرا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا

کوئٹہ۔ 04 اگست (اے پی پی):پرنسپل ووکیشنل ٹریننگ سینٹر گوادرعبدالصمد شاہی نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے وژن پر مؤثر انداز میں عمل پیرا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت مختلف فنی و تکنیکی تربیتی پروگراموں کے ذریعے نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کر رہی ہے تاکہ وہ باعزت روزگار حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ خود روزگاری کے مواقع سے بھی بھرپور استفادہ کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ ووکیشنل ٹریننگ سینٹر گوادر میں نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ معیاری فنی و پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ ملکی و صوبائی معیشت میں مؤثر کردار ادا کرنے کے قابل بن سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ ادارے میں کمپیوٹر (آفس مینجمنٹ)، ریفریجریشن اینڈ ائیر کنڈیشننگ، جنرل الیکٹرک اور موٹر وائنڈنگ سمیت مختلف شعبوں میں سیشن 2025ـ26 کے دوران مجموعی طور پر 88 نوجوانوں کو عملی اور تکنیکی مہارتوں کی تربیت دی گئی۔ ان تربیتی پروگراموں کا مقصد صنعتوں کی ضروریات کے مطابق ہنر مند افرادی قوت تیار کرنا، نوجوانوں کی فنی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا اور انہیں روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ فنی و پیشہ ورانہ تعلیم معاشی خودمختاری، غربت میں کمی اور پائیدار ترقی کی بنیاد ہے، حکومت بلوچستان ہنر مند افرادی قوت کی تیاری کو خصوصی اہمیت دے رہی ہے تاکہ نوجوان قومی ترقی کے عمل میں بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے صوبے کی سماجی و معاشی خوشحالی میں اپنا مؤثر حصہ ڈال سکیں۔