پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلا ع راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان اور بالائی

لاہور۔4اگست (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلا ع راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان اور بالائی، وسطی پنجاب کے دیگر حصوں میں بھی تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی ہے۔ ترجما ن محکمہ موسمیات کے مطا بق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں مطلع ابرالود رہنے کے ساتھ موسم گرم مرطوب رہا۔

گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28 اور زیادہ سے زیادہ 34 سینٹی گریڈ رہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح 64 فیصدریکارڈ کی گئی ۔اسی طرح لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 99 فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس سول سیکر ٹریٹ میں 93 ،برکی روڈ 102، عسکری ٹین69 ،ماڈل ٹا ئون 102،بیدیاں روڈ 92 ، ڈی ایچ اے فیز سکس88 اور علامہ اقبال ٹائون میں 99 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔