دمبولا میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ویمنز ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے سری لنکا کو4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز کا اختتام فتح کے ساتھ کیا۔ تین میچوں کی ٹی20 سیریز میں یہ پاکستان کی پہلی کامیابی تھی تاہم میزبان سری لنکا نے سیریز 2-1 سے اپنے نام کی۔113 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے18.2 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ …
پاکستان ویمنز ٹیم نے سری لنکا کوشکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

مزید خبریں
لاہور۔4اگست (اے پی پی):دمبولا میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ویمنز ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے سری لنکا کو4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز کا اختتام فتح کے ساتھ کیا۔ تین میچوں کی ٹی20 سیریز میں یہ پاکستان کی پہلی کامیابی تھی تاہم میزبان سری لنکا نے سیریز 2-1 سے اپنے نام کی۔113 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے18.2 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور حاصل کر لیا۔
اوپنر عائشہ ظفر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے31 گیندوں پر39 رنز بنائے، جس میں6 چوکے شامل تھے اور ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ شوال ذوالفقار نے بھی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے صرف12 گیندوں پر21 رنز سکور کیے، جن میں3 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ سری لنکا کی جانب سے کپتان چماری اتھاپتھو اور کویشا دِلہاری نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں۔اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ میزبان ٹیم نے مقررہ20 اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر113 رنز بنائے۔
سری لنکن کپتان34 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، ان کی اننگز میں5 چوکے شامل تھے جبکہ سنجانا کاوندی نے20 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے23 سالہ مومنہ ریاست نے عمدہ بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں18 رنز دے کر2 وکٹیں حاصل کیں اور حریف ٹیم کو بڑا مجموعہ بنانے سے روکے رکھا۔ عائشہ ظفر کو شاندار بیٹنگ پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ سری لنکا کی ایمیشا دلانی کو سیریز کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز ملا۔ پاکستان نے سری لنکا کے دورے کا اختتام مجموعی طور پر چھ میچوں میں دو فتوحات کے ساتھ کیا۔








