بارودی مواد کے دھماکے میں زخمی پاک فوج کے کمانڈنگ آفیسر نےغیر معمولی حوصلے اور جرات کا مظاہرہ کیا ہے۔
دھماکے میں زخمی پاک فوج کے کمانڈنگ آفیسر کا غیر معمولی حوصلے اور جرات کا مظاہرہ

مزید خبریں
تیراہ ۔5اگست (اے پی پی):بارودی مواد کے دھماکے میں زخمی پاک فوج کے کمانڈنگ آفیسر نےغیر معمولی حوصلے اور جرات کا مظاہرہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تیراہ میں فتنہ الخوارج کے خلاف جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران یونٹ کے کمانڈنگ آفیسر زخمی ہوگئے،شدید زخمی ہونے کے باوجود کمانڈنگ آفیسر نےغیرمعمولی حوصلے، جرات اور عزم کا مظاہرہ کیا،پاک فوج کے شدید زخمی کمانڈنگ آفیسرنے اپنے جوانوں کا مورال بلند رکھا اور آپریشن کے تسلسل کو یقینی بنانے کی تلقین کی ،یہ واقعہ پاک فوج کے افسران اور جوانوں کے عزم، بہادری، قیادت اور فرض شناسی کی ایک اور روشن مثال ہے،فتنہ الخوارج کے دہشت گرد، خوف اور بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے اپنے مذموم عزائم حاصل نہیں کر سکتے،قوم کے تعاون، سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اورجوانوں کی بے مثال قربانیوں سے خوارج کی ہرسازش ناکام ہوگی،پاکستان کے امن، استحکام اور عوام کے تحفظ کیلئے پاک فوج کا عزم غیر متزلزل ہے اور اس کا ہر جوان سیہ پلائی دیوار ہے۔








