مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوں نے بڈگام اور سوپور کے علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران مزید 5 نوجوان شہید کر دیئے

سرینگر ۔ 30 نومبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میںبھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران جمعرات کو بڈگام اور سوپور کے علاقوں میں مزید 5کشمیری نوجوانوں کو شہید اورمتعدد کو زخمی کر دیا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے چار نوجوانوں کو ضلع بڈگا م کے علاقے پکھر پورہ میں فٹلی پورہ کے مقام پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران شہید کیا۔ بھارتی فوجیوں …

سرینگر ۔ 30 نومبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میںبھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران جمعرات کو بڈگام اور سوپور کے علاقوں میں مزید 5کشمیری نوجوانوں کو شہید اورمتعدد کو زخمی کر دیا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے چار نوجوانوں کو ضلع بڈگا م کے علاقے پکھر پورہ میں فٹلی پورہ کے مقام پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران شہید کیا۔ بھارتی فوجیوں نے علاقے میں مظاہرین پر فائرنگ کی ، پیلٹ برسائے اورآنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں ایک کم عمر لڑکے سمیر بشیر سمیت بارہ سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

Leave a Reply