واشنگٹن ۔ 30 نومبر (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے یورپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف پالیسی میں واشنگٹن کی حمایت کرے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق واشنگٹن میں گزشتہ روز ایک فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا کی توجہ اب ایران کے جوہری عسکری پروگرام کو روکنے پر نہیں ہے بلکہ وہ ایرانی خطرے کا مکمل بندوبست کرنے …
یورپ ایران کے خلاف ہماری پالیسی کی حمایت کرے، امریکی وزیر خارجہ
واشنگٹن ۔ 30 نومبر (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے یورپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف پالیسی میں واشنگٹن کی حمایت کرے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق واشنگٹن میں گزشتہ روز ایک فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا کی توجہ اب ایران کے جوہری عسکری پروگرام کو روکنے پر نہیں ہے بلکہ وہ ایرانی خطرے کا مکمل بندوبست کرنے پر کاربند ہے۔ٹلرسن نے یورپ پر زور دیا کہ وہ ایران کی جانب سے بدخواہی کے برتاو پر پابندی لگانے کے لیے ساتھ شامل ہو۔









