سیول ۔ 30 نومبر (اے پی پی) شمالی کوریا کے تازہ ترین بیلسٹک میزائل تجربے کے بعدامریکی وزیرِ خارجہ ریکس ٹِلرسن نے ایک بیان میں کہا کہ بین الاقوامی برادری کو میری ٹائم سکیورٹی بڑھانے کے سلسلے میں شمالی کوریا کے لئے بحری رسد پر پابندی کے اپنے حق کے استعمال جیسے مزید اقدامات کرنے چاہیئں۔ٹِلرسن کا یہ بھی کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے خطرے سے نمٹنے کے طریقوں …
امریکا، شمالی کوریا کو سامان اور فنڈز کی فراہمی روکنے کا خواہاں
سیول ۔ 30 نومبر (اے پی پی) شمالی کوریا کے تازہ ترین بیلسٹک میزائل تجربے کے بعدامریکی وزیرِ خارجہ ریکس ٹِلرسن نے ایک بیان میں کہا کہ بین الاقوامی برادری کو میری ٹائم سکیورٹی بڑھانے کے سلسلے میں شمالی کوریا کے لئے بحری رسد پر پابندی کے اپنے حق کے استعمال جیسے مزید اقدامات کرنے چاہیئں۔ٹِلرسن کا یہ بھی کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے خطرے سے نمٹنے کے طریقوں پر غور کے لئے امریکا اورکینیڈا وزارتی اجلاس کا انعقادکریں گے۔ واضح رہے کہ امریکی وزارتِ خارجہ ،کینیڈا ، جاپان اور جنوبی کوریا سمیت 18 ملکوں کا وزارتی سطح کا اجلاس آئندہ جنوری کینیڈا میں منعقد ہو گا۔









