اسلام آباد۔6اگست (اے پی پی):تحریکِ پاکستان: خوابِ آزادی سے قیامِ پاکستان تک قربانیوں کا لازوال سفر ہے، پاکستان کی آزادی لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں، ہجرتوں اورلازوال عزم کی روشن داستان ہے۔ قیام پاکستان کے حوالے سے بزرگ شہری نے بتایا کہ پاکستان ہجرت کرنے والے مسلمانوں کوراستے میں المناک حالات اوربڑے پیمانے پرتشدد کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ برصغیرکے مسلمان اپنے علیحدہ وطن میں اپنی مرضی کے …
تحریکِ پاکستان: خوابِ آزادی سے قیامِ پاکستان تک قربانیوں کا لازوال سفر

مزید خبریں
اسلام آباد۔6اگست (اے پی پی):تحریکِ پاکستان: خوابِ آزادی سے قیامِ پاکستان تک قربانیوں کا لازوال سفر ہے، پاکستان کی آزادی لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں، ہجرتوں اورلازوال عزم کی روشن داستان ہے۔ قیام پاکستان کے حوالے سے بزرگ شہری نے بتایا کہ پاکستان ہجرت کرنے والے مسلمانوں کوراستے میں المناک حالات اوربڑے پیمانے پرتشدد کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ برصغیرکے مسلمان اپنے علیحدہ وطن میں اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارنا چاہتے تھے، مسلمانوں نے اپنے الگ وطن کے حصول کے لئے جان و مال سمیت بے شمار قربانیاں پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بنیاد رکھنے والوں کی قربانیاں آج بھی ہمیں اتحاد، محنت اوروطن سے وفاداری کا پیغام دیتی ہیں۔








