خیبر پختونخوا میں دومختلف کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دس خوارج ہلاک ،آئی ایس پی آر
خیبر پختونخوا میں دومختلف کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دس خوارج ہلاک ،آئی ایس پی آر

مزید خبریں
راولپنڈی ۔7اگست (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا میں دومختلف کارروائیوں کے دوران بھارت کے حمایت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دس خوارج ہلاک کر دئیے ۔جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق پہلی کارروائی میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کے ایک گروہ نے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملے کی کوشش کی، جسے سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا۔ بعد ازاں شدید فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز کی درست اور مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں آٹھ خوارج جہنم واصل کر دیے گئے۔دوسری کارروائی ضلع دیر میں کی گئی، جہاں سکیورٹی فورسز نے مزید دو خوارج کو ہلاک کر دیا۔ہلاک ہونے والے بھارت کے حمایت یافتہ خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ یہ عناصر علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں سرگرم رہے تھے۔ علاقے میں موجود کسی بھی ممکنہ خارجی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس وسینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے ادارے نیشنل ایکشن پلان کے منظور شدہ وژن عزمِ استحکام کے تحت ملک سے بیرونی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی بلاامتیاز انسدادِ دہشت گردی مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔








