نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) کے چیئرمین انجینئر قمرالاسلام راجہ کی زیر صدارت ڈبلن ایکارڈ اور پاکستان کے فنی و پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت (ٹی وی ای ٹی) کے شعبے میں معیار کی بہتری سے متعلق ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔
چیئرمین نیوٹیک کی زیر صدارت ڈبلن ایکارڈ اور پاکستان کے فنی و پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت کے شعبے میں بہتری سے متعلق اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) کے چیئرمین انجینئر قمرالاسلام راجہ کی زیر صدارت ڈبلن ایکارڈ اور پاکستان کے فنی و پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت (ٹی وی ای ٹی) کے شعبے میں معیار کی بہتری سے متعلق ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سینیٹر رخسانہ زبیری، نیشنل ایکریڈیٹیشن کونسل (این اے سی) کے چیئرمین انجینئر نجیب ہارون اور دیگر ممتاز اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران پاکستان کے ٹی وی ای ٹی نظام میں بین الاقوامی معیار کے فروغ، ڈبلن ایکارڈ سے متعلق پیش رفت اور معیار کو مزید بہتر بنانے کے مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں متعدد اہم فیصلے کیے گئے جن کا مقصد فنی و پیشہ ورانہ تعلیم کے معیار کو مزید مضبوط بنانا اور اسے بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین نیوٹیک انجینئر قمرالاسلام راجہ نے نیوٹیک کے ایکریڈیٹیشن ونگ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے معیار کی یقین دہانی اور ادارہ جاتی بہتری کے لیے اس کی کاوشوں کی تعریف کی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نیوٹیک ملک میں فنی و پیشہ ورانہ تعلیم کے شعبے کو عالمی معیار سے ہم آہنگ بنانے اور نوجوانوں کو بہتر مہارتوں کی فراہمی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔








