سور ینج کوئلہ کان جیسے حادثات سے بچنے کیلئے نہ صرف حفاظتی قو انین پر عمل کی ضرورت ہے بلکہ اس حوالہ سے ورکرز کی آگاہی بھی بہت ضروری ہے ۔ان خیالات کا اظہار سابق ممبر( این آئی آرسی ) اور ممتاز قانون دان سید نور حسنین نے ڈائریکٹوریٹ آف ورکرز ایجو کیشن کی جانب سے منعقد ہ تعزیتی اجلاس میں کیا۔
سور پیج کوئلہ کان جیسے حادثات سے بچنے کیلئے حفاظتی قو انین پر عمل ، ورکرز کی آگاہی کی ضرورت ہے،سید نور حسنین

مزید خبریں
اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):سور ینج کوئلہ کان جیسے حادثات سے بچنے کیلئے نہ صرف حفاظتی قو انین پر عمل کی ضرورت ہے بلکہ اس حوالہ سے ورکرز کی آگاہی بھی بہت ضروری ہے ۔ان خیالات کا اظہار سابق ممبر( این آئی آرسی ) اور ممتاز قانون دان سید نور حسنین نے ڈائریکٹوریٹ آف ورکرز ایجو کیشن کی جانب سے منعقد ہ تعزیتی اجلاس میں کیا۔
ڈی ڈبلیوای کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق تعزیتی اجلاس 30 جولائی 2026 کو سورینج ، کوئٹہ کان میں ہونے والے المناک حادثے میں شہید ہونے والے 34 کان کنوں کی دعائے مغفرت اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کے لیے منعقد کیا گیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مزدورں کے تحفظ کے لیے جدید انتظامات کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آجر اور آجیر کی آگاہی بہت ضروری ہے اور اس کے لیے ایک جامع پلان ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ڈی ڈبلیو ای محمد اکبر رائے نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ورکرز ایجوکیشن وقت کی ضرورت ہے جس پر عمل کر کے ناگہانی حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند ورکرز ملک کا بہترین اثاثہ ہیں۔
اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ڈی ڈبلیو ای نے قرارداد منظور کی جس میں سورینج کوئلہ کان حادثے کے شہدا کے لیے دعا کا انعقاد کیا گیا اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ پوری ہمدردی کا اظہار کیا اور مزدورں کے تحفظاتی اقدامات قائم کرنے کے لیے قراداد پیش کی اور حاضرین محفل سے اس قرارداد کی حمایت بھی حاصل کی ۔اس سلسلے میں انہوں نے بتایا کہ ڈی ڈبلیو ای ان موضوعات پر پہلے سے آگاہی کے کورسز کا انعقاد کر رہا ہے جس میں متعلقہ شعبوں کی کثیر تعداد وقتا فوقتا مستفید ہوتی رہتی ہے ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ کے ادارے ورکرز کی حفاظت کے لیے کام کر رہے ہیں اور ڈی ڈبلیوای بھی اس سلسلے میں ورکرز کی آگاہی کے لیے دن رات کوشش کرتی رہے گی ، جس پر عمل کر کے مستقبل میں اس طرح کے حادثات سے بچنے میں مدد ملے گی۔







